مزید خبریں

Jamaat e islami

استحکام پاکستان آرگنائزیشن کے تحت شہدائے اے پی ایس تقریب کا انعقاد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)استحکام پاکستان آرگنائزیشن کی جانب سے پریس کلب حیدرآباد پر اے پی ایس پشاور کے شہداء کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی ، تقریب سے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبرکا دن غم، دکھ اورسانحہ کے ساتھ اس قوم کے حصے میں آیا ہے یہ دن آرمی پبلک سکول میں ننھے طلبہ اوراساتذہ کرام کی عظیم شہادت کا سبب بنا ،سانحہ اے پی ایس پشاور کو 8 سال بیت گئے مگر اپنے خون سے علم کے دیے جلانے والے آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔ چیئرمین آرگنائزیشن محمد احسن ناغڑ ،سیکرٹری نعیم اختر رضوی اوراحمد علی ناغڑ نے آرمی پبلک اسکول کے شہداوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بناکر عوام اور سیکورٹی اداروں کا حوصلہ توڑ نے کی ناکام کوشش کی لیکن اس سانحہ کے بعد ہم سب ایک ہیں16 دسمبر 2014 ء کو اے پی ایس پشاور لہو لہو ہوا تو ملت پاکستان نے بھی عہد کر لیا کہ جب تک عرض پاک سے آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہ ہو جائے حق و باطل اور بقا و فنا کی یہ جنگ جاری رہے گی اس موقع پر نعمان میمن،غازی صلاح الدین،مکھی مہیش،علی اعجاز راجپوت،نواب الدین قریشی،شاکر خان،انجمن تاجران کے سلیم وہرہ ودیگر موجود تھے۔