مزید خبریں

Jamaat e islami

کمسن بچیوں کیساتھ زیادتی و قتل پر انسانیت شرمسارہے‘ رخشندہ منیب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے گلشن معماراورشکیل گارڈن موسمیات میں درندہ صفت افراد کی جانب سے کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بعدقتل کرنے والے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوںاور بچیوں کے ساتھ زیادتی اورقتل کے واقعات نے والدین میں سخت تشویش اورپوری انسانیت کو شرمادیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ قاتلوں کو عبرت ناک سزا اورپارلیمنٹ میں اس حوالے سے بھرپورقانون سازی کی جائے تاکہ کسی کو بھی آئندہ اس طرح کی حرکت کرنے کی جرأت نہ ہوسکے۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ کراچی تاکشمور سندھ میں حوا کی بیٹیوں ومعصوم بچوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات قابل تشویش اورمادرپدرآزادی وروشن خیال نظریات کا نتیجہ ہے۔درندگی کاایک سلسلہ جاری ہے جس کے مظاہر نہ صرف صوبہ سندھ بلکہ ملک کے طول عرض میں رونما ہورہے ہیں۔