مزید خبریں

Jamaat e islami

سر! سانپ آپ کونااہلی کے دروازے پر لے آئے، فیصل واوڈا

اسلام آباد (آن لائن) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے عمر ان خان کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ سر سانپ اور کیڑے آپ سے غلطیاں کرا کے نااہلی کے دروازے پر لے آئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فیصل واوڈا نے عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت بھی نہیں گرے گی آپ کو پتا چل جائے گا اور بالفرض گر بھی گئی نظام پھر بھی چلتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حاصل حصول صفر جمع صفر، نتیجہ صفر ہو گا، اب بھی وقت ہے جھاڑو پھیریں ورنہ بند گلی سے نکلنا ناممکن ہو گا۔