مزید خبریں

Jamaat e islami

کراچی ٹیسٹ میں رضوان کو آرام ، سرفراز کو کھلانا چاہیے، محمد حفیظ

کراچی (اے پی پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ تیسرے ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان کو آرام دے کر سرفراز احمد کو موقع دینا چاہیے۔ مقامی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی تکنیک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاندار حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے اور کامیاب بھی رہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ساڑھے تین سالوں سے محمد رضوان پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہیں، وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن ہم یہ ہی غلطی کر رہے ہیں، انہیں مسلسل کھلا رہے ہیں ہمیں چاہیے مسلسل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو آرام دیں اور دوسرے آپشنز پر غور کریں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہی غلطی کی گئی اور کامران اکمل کوتینوں فارمیٹ میں بغیر آرام کے کھلایا گیا جس نے انہیں نقصان پہنچایا۔حفیظ کا کہنا تھا کہ سرفراز گزشتہ تین سال سے ٹیم کے ساتھ ہیں لیکن انہیں کھلایا نہیں جاتا، انہیں کئی جگہوں پر کھلایا جاسکتا ہے۔