مزید خبریں

Jamaat e islami

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی

کراچی ( کامرس رپورٹر )انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں5پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 224.95روپے سے بڑھ کر225روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 234روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 2.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یور و کی قیمت فروخت 254.50روپے سے بڑھ کر257روپے ہو گئی۔