مزید خبریں

Jamaat e islami

حکومت جلد ہی تمام معاشی مسائل پر قابو پالے گی، طارق محمود پاشا

کراچی(کامرس ڈیسک)وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو،وزیرمملکت طارق محمود پاشا نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کی مشکلات سے آگاہ ہیں،ملکی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل برائے کار لائے جارہے ہیں اور حکومت جلد ہی تمام معاشی مسائل پر قابو پالے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے وفد سے ملاقات میں کہی۔یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزار فیروز کے مطابق وفد میں صدر یوبی جی اورسابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیرطفیل،سابق صدر ایف پی سی سی آئی عبدالرؤف عالم، سابق نائب صدر عاطف اکرام شیخ اورسیکریٹری جنرل یو ایس پاکستان انٹرنیشنل چیمبر ملک سہیل حسین شامل تھے۔وفد نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کو ریونیو کے حوالے سے بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔اور بہتری کیلئے تجاویز پیش کیں۔طارق محمود پاشا نے کہا کہ ٹیکس قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داروں کی کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر ریونیو کووصول تسلی بخش ہے اور تمام اہداف حاصل کرلئے جائیں گے۔ اس موقع پر زبیرطفیل نے بتایا کہ اس وقت ملک میں کاروباری حالات اطمینان بخش نہیں ہیں،پہلے کووڈ19اور بعد میں سیلاب نے صنعتی وزرعی شعبے کو بری طرح سے متاثر کیاہے اوربہت سے شعبے تاحال سنبھل نہیں پائے ہیں۔