مزید خبریں

Jamaat e islami

ارجنٹائن کی کامیابی کا راز مشروب میں پوشیدہ

دوحا(جسارت نیوز)ارجنٹائن فٹبال ورلڈکپ جیتنے میں کامیاب ہوتا ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ تو 18 دسمبر کی شب ہوگا۔مگر لیونل میسی کی ٹیم قطر میں جاری ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچ چکی ہے، حالانکہ اسے اپنے پہلے میچ میں شکست کا سامنا ہوا تھا (ایک دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ 2010 کے چمپئن اسپین کو بھی پہلے میچ میں شکست کا سامنا ہوا تھا)۔سعودی عرب سے شکست کے بعد ارجنٹائن نے میکسیکو، پولینڈ،آسٹریلیا، نیدرلینڈز اور کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔لیونل میسی اور دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ اس ٹیم کی کامیابی کا ایک راز کھلاڑیوں کا پسندیدہ مشروب ہے۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کی ٹیم کو میٹ نامی ہربل مشروب سے محبت ہے۔درحقیقت اتنی زیادہ محبت ہے کہ وہ اپنے ساتھ قطر میں اس کی لگ بھگ 500 کلوگرام مقدار لے کر آئی۔میٹ جنوبی امریکا کا ایک مقبول مشروب ہے۔ یہ مشروب یاربا میٹ نامی جڑی بوٹی کے خشک پتوں سے تیار کیا جاتا ہے، جسے چائے کی طرح گرم بھی پیا جاسکتا ہے اور دل کرے تو سافٹ ڈرنک کی طرح ٹھنڈا کرکے بھی۔