مزید خبریں

Jamaat e islami

بیرون ممالک کارکنوں کی ترسیلات زرکی آمد میں کمی

کراچی(کامرس رپورٹر) بیرون ممالک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے ترسیلات زر کی آمد میں مسلسل کمی ہورہی ہے اورگزشتہ ماہ نومبر 2022ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 2.1 ارب ڈالر کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ نومبر 2022ء کے دوران ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 4.8 فیصد اور سال بسال بنیاد پر 14.3 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جولائی تا نومبر مالی سال 23ء کے دوران مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر آئے، اس طرح پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ترسیلات زر 9.6 فیصد کم ہوگئیں۔ نومبر 2022ء کے دوران زیادہ تر ترسیلات زر سعودی عرب (498 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (377.8 ملین ڈالر)، برطانیہ (299.1 ملین ڈالر) اور امریکہ (229.4 ملین ڈالر) سے آئی ہیں۔