مزید خبریں

Jamaat e islami

صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ،وفاقی وزیر صنعت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار سید مرتضی محمودنے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی (ای پی زیڈ اے )کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ برآمدات میں اضافہ کے احداف کا حصول یقینی بنایا جاسکے ۔انہوں نے پیر کو ای پی زیڈ اے کے افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کو کنٹرول کرنے والے قوانین اور قواعد کو مزید سازگار اور سرمایہ کار دوست بنانے پر بھی زور دیا تاکہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مذید راغب کیا جا سکے اور ملک سے برآمدات کو بڑھایا جا سکے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں قوانین، قواعد اور پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لیتے ہوئے چین اور بنگلہ دیش کے ای پی زیڈفریم ورک اور ماڈلز کو پیش نظر رکھاجاسکتا ہے کیونکہ ان ممالک نے اس شعبے میں نمایاں پیش رفت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وسیع قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور یہاں سستی لیبر فورس کی دستیابی کے علاوہ خام مال کی وافر مقدار موجود ہے ، ہم سرمایہ کاروں اور برآمدی صنعتوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دے کر اپنی برآمدات میں کئی گنا اضافہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ای پی زیڈ اے کا قیام سرمایہ کاروں کو منافع بخش مراعات اور ون ونڈو سہولت فراہم کرنے کے لیے عمل لایا گیا تھا۔