مزید خبریں

Jamaat e islami

تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنائیں گئے، بزنس فورم

لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جاپان کی وزارت خارجہ کے وفد نے پاکستان جاپان بزنس فورم کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ وفدمیں شامل ڈی جی جنوب مشرقی اور جنوب مغربی ایشیائی افیئرز یوتاکا اریما اور تستسمی تارو ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنوب مشرقی اور جنوب مغربی ایشیائی افیئرزاکیموٹو کیکو نے پاکستان جاپان بزنس فورم کے چیئرمین کلیم فاروقی ، مشیر برائے سرمایہ کاری بورڈ اورپاکستان جاپان بزنس فورم کے ڈائریکٹرسید فیروز عالم شاہ سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی تعاون اور پیش رفت کیلئے پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔جاپانی وفد کو سندھی ٹوپی اور اجرک بطور سووینیئر پہنائی گئی۔پاکستان جاپان بزنس فورم کے چیئرمین کلیم فاروقی اور مشیربر ائے سرمایہ کاری بورڈ اورپاکستان جاپان بزنس فورم کے ڈائریکٹرسید فیروز عالم شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا، پاکستان جاپان بزنس فورم دونوں ممالک کے سماجی، ثقافتی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے ہمیشہ کی طرح مسلسل تعاون جاری رکھے گا۔جاپانی وزارت خارجہ کے ڈی جی جنوب مشرقی اور جنوب مغربی ایشیائی افیئرز یوتاکا اریما کاکہنا تھا کہ جاپان کے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ سے ہی اچھے تعلقات رہے ہیں اور ان کے ملک نے ہمیشہ ہی پاکستان کی معیشت کے ساتھ تعاون کیا ہے،انہوں نے کہاکہ جاپان اور پاکستان کو زیادہ مو ثرپبلک پرائیوٹ شراکت داری کے ذریعے مستقبل کے بڑے منصوبوں کیلئے مہارت اور ٹیکنالوجی کو اکٹھا کرنا چاہیے۔