مزید خبریں

Jamaat e islami

انٹر اسکول اسپورٹس ٹورنامنٹ فٹبال کا فائنل بلوچ گورنمنٹ اسکول لیاری نے جیت لیا

کراچی(اے پی پی)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹر ا سکول اسپورٹس ٹورنامنٹ کا فائنل بلوچ گورنمنٹ اسکول لیاری نے جیت لیا۔ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ اور اسپورٹس حور مظہر کے مطابق بدھ کو جہانگیر میموریل فٹ بال گرائونڈمیں کھیلے گئے فٹ بال فائنل میچ میں بلوچ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لیاری نے ہمدرد ویلج سیکنڈری اسکول کو 2-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔فائنل میچ میں بلوچ گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کی طرف سے مزمل بلوچ اور شہزاد بلوچ نے1-1گول اسکور کیا۔ واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں شہر قائد سے 43گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔