مزید خبریں

Jamaat e islami

کانگو : کئی دیہات سیلاب میں ڈوب گئے‘ 141افراد ہلاک

کنشاسا(انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک کانگو میں مسلسل بارش کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں 141 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو میں بارش کے بعد سیلاب دارالحکومت کے رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔ ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔زیادہ تر جانی اور مالی نقصان نشیبی علاقوں میں ہوا جہاں سیلاب سے ایک ہزار سے زائد گھر تباہ جب کہ کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ وزارت صحت کے مطابق امدادی کاموں کے درمیان 141 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں اور 14 افراد لاپتا ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ دارالحکومت کا بندرگاہ سے رابطہ کٹ گیا،جب کہ سڑکیں آمد و رفت کے لیے بند ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہر کو صاف کرنے میں 4 دن لگ سکتے ہیں ، تب تک معمولات زندگی معطل رہیں گے۔