مزید خبریں

Jamaat e islami

فرانس: حملے میں ملوث خاتون سمیت 8 افراد کو قید کی سزا

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں 2016 ء میں کیے گئے ٹرک حملے کے کیس میں عدالت نے خاتون سمیت 8 افراد کو قید کی سزا سنا دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے میں ملوث 2 افراد کو 18 سال قید، جبکہ ایک کو 12 سال قید کی سزاسنائی گئی۔ باقی 5 افراد کو 2 سے 8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ تمام ملزمان پر حملہ آور کو ہتھیار کی فراہمی اور معاونت فراہم کے الزامات تھے۔ یاد رہے کہ جولائی 2016 میں حملہ آور نے ٹرک ہجوم پر چڑھادیا تھا،جس سے 86 افراد ہلاک ہوئے تھے۔