مزید خبریں

Jamaat e islami

جرمنی: قید ی نے جیل کے 2ملازمین کو یرغمال بنالیا

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں قید ی نے جیل کے 2ملازمین کو یرغمال بنالیا ،تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں بازیاب کرالیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جوابی کارروائی کے نتیجے میں قیدی حملہ آور زخمی ہو گیا اور یرغمال بننے والے ملازمین کو بازیاب کر وا لیا گیا۔ وزارت انصاف کے مطابق 30 سالہ اشٹیفن بالیٹ نے ماگڈے برگ شہر سے نزدیک واقع جیل میں کارروائی کی۔ اس سے قبل 2020 ء میں اس نے مقدمے کی سماعت کے دوران بھی جیل سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔