مزید خبریں

Jamaat e islami

ہیٹی میں ہیضے کی وبا ‘ اقوام متحدہ نے 12 لاکھ ویکسین بھیجنے کا اعلان کردیا

پورٹ اوپرنس (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک ہیٹی میں ہیضے کی وبا نے پنجے گاڑھ دیے۔ اقوام متحدہ کے اہلکاروں نے گزشتہ ہفتے ہی انتباہ دیا تھا کہ ہیٹی میں وبائی بیماری محض چند علاقوں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کے دارالحکومت پورٹ او پرانس تک پہنچنے کے امکانات قوی ہیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ ہیٹی میں ہیضے کی وبا سے لڑنے کے لیے ویکسین کی تقریبا 12 لاکھ خوراک پورٹ اوپرنس پہنچا دی جائیں گی۔ یہ ویکسین سب سے پہلے دارالحکومت پورٹ اوپرنس کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو دی جائے گی۔