مزید خبریں

Jamaat e islami

عراقی ، کویتی اور امریکی بحریہ کا مشترکہ گشت

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے پانچویں بحری بیڑے کی کمان نے عراق، کویت اور امریکی بحری فوج کے خلیجی پانیوں میں مشترکہ گشت کی تصدیق کی ہے۔ 4ماہ کے دوران تینوں ملکوں کی بحریہ کی جانب سے مشترکہ گشت کا یہ دوسرا واقعہ ہے، جس کا مقصد علاقائی بحری سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔ امریکی بحریہ کے ترجمان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ امریکی بحریہ میں شامل ہمارے بحری جہازوں نے عراقی بحریہ اور کویتی کوسٹ گارڈ کے ساتھ مل کر کام کیا اور بحری سلامتی سے متعلق جنگی مشقیں کیں۔امریکی بحریہ کی مرکزی کمان، مشترکہ میری ٹائمز فورسز اور پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈر براڈ کوپر کا کہنا تھا باہمی تجربات میں شراکت مشرق وسطیٰ کے بحری راستوں محفوظ استحکام کی بنیاد ہیں۔ ہمارا مسلسل تعاون علاقائی پانیوں کے تحفظ سے متعلق ہماری اجتماعی ذمے داری کی غماز ی کرتا ہے۔یاد رہے کہ تینوں ممالک اس سے قبل رواں برس 25اگست کو بھی خلیج میں ایسے ہی بحری گشت کا اہتمام کر چکے ہیں۔