مزید خبریں

Jamaat e islami

دبئی کے لیے 2040 ء اربن ماسٹر پلان کے دوسرے مرحلے کی منظوری

دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی اربن ماسٹر پلان کے دوسرے مرحلے کی منظوری دے دی ۔ ماسٹر پلان کا دوسرا حصہ کئی ذیلی منصوبوں پر مشتمل ہے۔اس مرحلے میں شہری مراکز کو بڑھانا ، رئیل اسٹیٹ کے لیے نئی حکمت عملی ، شہری زراعت، شہری ورثے کا تحفظ ، 20 منٹ سٹی پالیسی اور پیڈسٹیرین نیٹ ورک ماسٹر پلان شامل ہیں۔ دبئی کے حکمران نے اس سلسلے میں 17 منصوبوں کا جائزہ بھی لیا اور ان پر کام کی رفتار کا معاینہ بھی کیا۔