مزید خبریں

Jamaat e islami

فائرنگ ، ٹریفک و دیگر واقعات میں 12افراد جاں بحق ، 6زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات و واقعات میں12افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹائون گلشن ضیاء طیبہ مسجد کے قریب فائرنگ سے 30سالہ عمران ولد جاوید جاں بحق ہوگیا ،،مقتول کی لا ش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ،پولیس کے مطابق مقتول گھر میں ہی کارچوبی کا کام کرتا تھا، مقتول کے چچا کا کہنا ہے کہ رات گئے بھی وہ کام کر رہا تھا ، صبح سویرے نمازیوں نے آکر لاش کی اطلاع دی،مقتول کی کسی سے دشمنی نہیں تھی، وہ غیر شادی شدہ تھا،پولیس کو شبہ ہے کہ رات گئے کسی شخص نے گھر سے بلاکر عمران کو قتل کیا ہے پولیس کے مطابق بیانات اور شواہد سے لگتا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ،اتحادٹاؤن کے علاقے بلدیہ ٹاؤن شانتی نگر گلی نمبر میں واقع مکان کے ٹینک میں لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹینک سے 25 سالہ عمران ولد فرید کی دودن پرانی لاش کو نکال کر اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلیے سول اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق مقتول عمران کو ملزمان نے سر پر ڈنڈوں سے تشدد کیا اورگلے کو تیز دھار آلے سے کاٹ دیا ،مقتول نے چار سے پانچ سال قبل مردان میں پسند کی شادی کی تھی ،شادی کے بعد بیوی کے ساتھ کراچی منتقل ہوگیا تھا ،چند روز قبل جھگڑے اور مار پیٹ کے بعد بیوی اپنی ماں کے گھر چلی گئی تھی ،بدھ کوبیوی گھر آئی تو فرش پر خون اور پانی کے ٹینک میں شوہر کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ،گھر کا تالہ باہرسے بند تھا جو عمران کی بیوی نے چابی سے کھولا ،پولیس کے مطابق لاش کوتشدد اور قتل کے بعد لاش کو گھسیٹ کر پانی کے ٹینک میں پھینکا گیا،عمران دو بار منشیات کے مقدمہ میں اتحاد ٹائون تھانے میں بند ہوچکا ہے جبکہ مقتول تندور کی دکان پر روٹی بنانے کا کام کرتا تھا ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ نارتھ کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود خمیسو گوٹھ نیو کراچی میں W گیارہ بس کی زد میں آکر18سالہ جمیل احمد ولد مبین احمد جاں بحق ہو گیا ۔ نیو کراچی خمیسو گوٹھ کا رہائشی اور گارمنٹس فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔ سرسید کے علاقے ناگن چورنگی الحبیب ریسٹورنٹ کے قریب تیزرفتار گاڑی نے دوموٹرسائیکل سواروں پر سوار چار افراد کو روند ڈالا ،جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے ،حادثے کے بعد ذمے دارڈرائیور موقع پر سے گاڑی سمیت فرار ہوگیا ،جبکہ جاں بحق ہونے والے کی لاش اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلیے عباسی اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں متوفی کی شناخت 27سالہ حمیداللہ ولد عبدالمجید کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں 16سالہ اورنگز یب ولد مستری خان ،محمد شفیق ولد محمد شکیل اور سلیم ولد عبدالکریم شامل ہیں ،پولیس کے مطابق متوفی اور مضروبین نارتھ کراچی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔عزیز آباد تھانے کی حدود بھنگوریہ گوٹھ عزیز آباد سے تین دن پرانی 60سالہ مجیب الحسن ولد شمس الحسن کی لاش ملی ۔ لانڈھی داؤد چورنگی الکرم مل کے قریب تیز ڈمپرکی زد میںآکر29 سالہ راہ گیر محمد عاشق ولد عبدالغفور جاں بحق ہوگیا، ہجرت کالونی چرچ والی گلی کے قریب روڈ سے سالہ علی ولد اللہ دتہ کی لاش ملی ۔کورنگی نمبر 5 اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص شناخت محمدمزمل ولد بابو لال جاں بحق ہوگیا ۔ کورنگی ابراہیم حیدری فشری کے قریب لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیوٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 35سالہ شخص کی لاش کو اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلیے جناح بعدازاں کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کردیا ۔لانڈھی داؤدچورنگی الکرم مل کے قریب تیزرفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ،متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی ،جہاں متوفی کی شناخت 29سالہ محمد عاشق ولد عبدالغفور کے نام سے کی گئی۔ کورنگی نمبر 5میں پل کے نیچے لاش کی اطلاع پر پو لیس اور ریسکیوٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 60سالہ شخص کی لاش کو اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلیے جناح بعدازاں کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کردیا ،پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز بھی برآمد نہیں ہوئی ہے جس کی مددسے لاش کی شناخت ہوسکے۔لا نڈھی 89ریتی گراؤنڈ کے اندر لاش برآمد ہوئی جہاں متوفی کی شناخت اورنگزیب ولد احمد شاہ کے نام سے کی گئی۔