مزید خبریں

Jamaat e islami

سانحہ مشرقی پاکستان کا زخم آج بھی تازہ ہے، اسلم خان فاروقی

کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ سانحہ مشرقی پاکستان ہماری ملکی تاریخ کا وہ سیاہ ترین سانحہ ہے جس کا زخم 51 برس گزر جانے کے باوجود آج بھی تازہ ہے، دراصل ازلی دشمن بھارت نے پاکستان کو کبھی بھی دل سے تسلیم نہیں کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارت نے سازش کے تحت ہمارے بازو مشرقی پاکستان کو ہم سے جدا کردیا حتیٰ کہ ارض پاک کے خلاف دشمن آج بھی سازشوں میں مصروف ہے اور ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے المناک واقعات میں ملوث ہے۔