مزید خبریں

Jamaat e islami

ڈیفنس میں لڑکی سے زیادتی ‘3لڑکوں کوگرفتارکرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں نوجوان لڑکی کوزیادتی کانشانہ بنانے والے 3 لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں نوجوان لڑکی کوزیادتی کانشانہ بنانے کے ملوث زیرحراست 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ ساحل تھانے میں درج کرکے انہیں باضابطہ گرفتارکرلیا گیا، منگل کی شب ڈیفنس فیز8 میں پولیس نے نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانے بناتے ہوئے 3 ملزمان ناصر،عتیق مزمل احمد کوحراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا تھا جبکہ متاثرہ لڑکی کواسپتال منتقل کردیا گیا تھا،رات گئے پولیس نے زیرحراست 3 ملزمان کے خلاف ساحل تھانے میں زنا بالجبر کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں باضابطہ گرفتارکرلیا۔