مزید خبریں

Jamaat e islami

مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا، ڈاکٹر عبدالوہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک سنگین مسئلہ ہے ہما ری حکومتیں اس مسئلے کے حل کے بجائے صرف وقت گزاری کر رہی ہیں۔بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت، افلاس، بیروزگاری جیسے مسا ئل اور بحر انوں کا ذمے دار اقتدار میںرہنے والوںکی ناقص حکمت عملی اور سودی نظام ہے۔ انہوں نے مرکز جما عت اہلسنت کراچی میں عہدیداران کے اجلاس میں کہا کہ ارباب اقتدار عوام کے مسائل حل کر نے میں سنجید ہ نظر نہیں آ رہے، سیاستدانوں کی ناکام پالیسیوںکے سبب قوم مسائل سے نہیں نکل پا رہی۔