مزید خبریں

Jamaat e islami

لٹیرے دفتری لباس زیب تن کرکے وارداتیں کرنے لگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں مسلح لیٹرے دفاتر جانے والے شہریوں کی طرح جوتے کپڑے پہن کر وارداتیں کرنے لگے۔ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں صبح سویرے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے نہایت پْرسکون انداز میں واردات کی۔خاتون کے ہمراہ شہری جیسے ہی گھر کی دہلیز پر پہنچا تو ملزمان بھی آگئے، تعاقب کرنے والے ملزمان نے شہری کو موٹر سائیکل پارک کرنے کا بھی موقع نہ دیا۔ملزمان نے بڑی دیدہ دلیری سے شہری سے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھینی اور باآسانی فرار ہوگئے۔ واردات میں ملوث ملزمان نے پولیس اور شہریوں کو دھوکا دینے کے لیے اپنا حلیہ آفس ورکر جیسا کیا ہوا تھا۔