مزید خبریں

Jamaat e islami

جماعت اسلامی مکمل دین کی دعوت پیش کرتی ہے‘ رخشندہ منیب

کراچی(پ ر) جماعت اسلامی مکمل دین کی دعوت پیش کرتی ہے اور زندگی کے تمام شعبوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناظمہ صوبہ سندھ جماعت اسلامی حلقہ خواتین رخشندہ منیب نے ضلع شمالی حلقہ خواتین کے تحت اجتماع امیدواران کی شرکا خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص بھی نبی کریمﷺ کے اسوہ کے مطابق اقامت دین کے لیے کام کرنا چاہتا ہووہ جماعت اسلامی میں شامل ہو سکتا ہے خواہ وہ کسی طبقہ فکر ،شعبہ زندگی یا مسلک سے تعلق رکھتا ہو اس تحریک میں شامل ہونے کے بعد ضروری ہے کہ فضول کاموں میں وقت ضائع نہ کیا جائے دین کا بنیادی علم حاصل کرکے سیرت و کردار کو اسلام کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی جائے ۔