مزید خبریں

Jamaat e islami

عبدالرشید کی ٹینک کی تعمیر میں کرپشن پر وزیر بلدیات سے شکایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم پی اے جماعت اسلامی سید عبدالرشید نے میراں ناکہ سیوریج پمپنگ اسٹیشن میں جاری سمپ کیلیے ٹینک کی تعمیرات میں کرپشن کی نشاندہی کردی۔ورک آرڈر کے مطابق 40فٹ گہرا 60فٹ لمبا اور25فٹ چوڑا سمپ ٹینک بننا ہے لیکن کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کرپشن کے باعث 70انچ قطر کے 26فٹ پائپ ڈالے جارہے تھے۔ایم پی اے سید عبدالرشید نے خود سائٹ کاوزٹ کیا اور ورک آرڈر کے برخلاف کام کی شکایت وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ سے کی۔ وزیر بلدیات نے ورک آرڈر کے مطابق کام کروانے اور کرپشن کا نوٹس لینے غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایاہے ۔ایم پی اے سید عبدالرشید کا دوٹوک موقف ہے کہ لیاری میں کمیشن خور سیاسی آلہ کار اور کرپٹ مافیاکو کھلی چھوٹ نہیں دیںگے، چاکیواڑہ روڈ کی سیوریج لائن ہو یا پمپنگ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن ایم پی اے سید عبدالرشید کی اے ڈی پی اسکیموں کی تجاویز پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کاموں کی منظوری دی ہے، لیاری کے نام پر جاری بجٹ کھانے نہیں دیںگے ۔