مزید خبریں

Jamaat e islami

عرب امارات قونصل خانے کے زیراہتمام افضال تھیلیسیمیا کی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ عرب امارات قونصل خانے کے زیر اہتمام افضال تھیلیسیمیا فائونڈیشن کی آگاہی مہم کی تقریب منعقد کی گئی ، تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔ یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں نامور اداکار جاوید شیخ ، معروف صنعت کار زبیر موتی والا کے علاہ شہریوں اور افضال فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کے افراد بھی شریک تھے۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ افضال تھیلیسیمیا فائونڈیشن کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، صوبہ بھر میں افضال فائونڈیشن تھیلیسیمیا جیسے مرض میں مبتلا مریضوں کی خدمت کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت اور بالخصوص قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی کے بے حد شکر گزار ہیں کہ ان کی زیرسرپرستی یو اے ای قونصل خانہ سندھ میں فلاحی کاموں میں مصروف ہے۔صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تھیلیسیمیا فائونڈیشن کی جانب سے یہ اہم تقریب یو اے ای قونصل خانے کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا موذی مرض ہے ، جو تیزی سے پھیل رہا ہے ، ضرورت ہے کہ مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔