مزید خبریں

Jamaat e islami

مہنگائی ختم کرنے کے لیے اے پی سی بلائی جائے، ثروت اعجاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی کو ختم کرنے اور معاشی استحکام کیلیے تمام بڑی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے،معاشی استحکام اور غربت کو ختم کرنے کیلیے مشاورت کے ساتھ فیصلے کامیابی سے ہمکنار ہوںگے،حکومت عوام کو سہولیات ڈیلیور کرنے میں بے بس نظر آرہی ہے،خادم بن کر فیصلے کیے جائیں تو اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر معززین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ جب حکمران مہنگائی پر قابو نہیں پائیں گے تو مجبور وبے بس عوام سڑکو ں پر آکر احتجاج تو کریںگے۔