مزید خبریں

Jamaat e islami

پرویز خٹک کی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کن باتوں پر مذاکرات ہورہے ہیں اس حوالے سے صرف صدر عارف علوی ہی بتا سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، اسمبلی تحلیل کی تاریخ صرف عمران خان کو معلوم ہے اور وہ ہفتے کے روز لبرٹی جلسے میں تاریخ کا اعلان کریں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ ق لیگ اتحادی ہے اور وہ ساتھ دینے کے معاملے پر اپنی جگہ سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹی۔انہوں نے حکومت سے ہونے والے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ مجھے حکومت سے کن باتوں پر مذاکرات ہورہے ہیں مجھے اس کا کوئی علم نہیں البتہ اس بارے میں صرف صدر مملکت بتا سکتے ہیں، میں مذاکرات کا حامی ہوں اور یہ الیکشن کی تاریخ پر ہی ہونے چاہییں۔