مزید خبریں

Jamaat e islami

حکومت کا 20دسمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت نے 20 دسمبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے متوقع اعلان کے بعد حکمت عملی بنائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے عمران خان کے فیصلوں پر اجتماعی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے فیصلوں کے ملک پر پڑنے والے اثرات سے قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔