مزید خبریں

Jamaat e islami

پاکستان اور بھارت کے نوجوان امن کیلیے تیار ہیں، بلاول

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے نوجوان امن کے لیے تیار ہیں اور وہ ایک پرامن خوشحال پڑوس دیکھنا چاہتے ہیں، ہمیں تقسیم کی نہیں بلکہ اتحاد کی سیاست پر یقین ہے۔عالمی میڈیا کو انٹرویو میں بلاول زرداری نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی جمہوریت پر اعتماد ہے اور اس پر کاربند رہیں گے، ہمارے لیے جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی بہت اہم ہے، وزیر اعظم اور ان کی اقتصادی ٹیم تمام اتحادیوں کے تعاون سے ملک کو مشکل معاشی دور سے نکالنے میں کامیاب ہو جائے گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری اپوزیشن فوج کے سیاست سے پیچھے ہٹنے کی مہم نہیں چلا رہی بلکہ اس بات پر احتجاج کر رہی ہے کہ فوج نے غیر آئینی مداخلت نہیں کی اور عدم اعتماد کا ووٹ لانے سے نہیں روکا۔ میرے خیال میں یہ مضحکہ خیز ہے، یہ ان تمام لوگوں کیلیے باعث تشویش ہے جنہوں نے پاکستان میں جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اور اگر عمران خان سیاست دان بننا چاہتے ہیں تو جمہوریت پسند کا کردار ادا کریں۔