مزید خبریں

Jamaat e islami

کسی بھی وقت وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہوں،گورنر پنجاب

لاہور(نمائندہ جسارت ) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان ماضی کی طرح اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر بھی یوٹرن لے لیں گے کیوں کہ پرویز الٰہی اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے اور وزیراعلیٰ کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار بھی نہیں ہے۔ گورنر ہاؤس میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجنے کا آئینی حق ہے اور میرے پاس اختیار ہے کہ میں بطور گورنر سمری وصول ہونے کے بعد 48 گھنٹوں میں فیصلہ کروں، مسلم لیگ ن کے پاس تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اختیار ہے اور میں کسی بھی وقت وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتا ہوں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن اوراس کی اتحادی جماعتیں انتخابات سے گھبرانے والی نہیں ہیں، ہم ہر وقت عوام کے پاس جانے کو تیار ہیں اور اتحادی جماعتیں الیکشن کے لیے تیار ہیں لیکن معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں اس لیے ہماری پہلی ترجیح ملک میں معاشی استحکام لانا ہے۔