مزید خبریں

Jamaat e islami

پاکستان کو ڈالر ایکسچینج ریٹ پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی،آئی ایم ایف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپیریز نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈالرکے ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایسٹر پیریز نے کہا کہ پاکستان سے جائزے کے لیے بات چیت مثبت چل رہی ہے جس دوران پاکستان سے معاشی آؤٹ لک کے ازسرنو جائزے پر تبادلہ خیال ہوا ہے جب کہ سیلاب کے بعدپاکستان کے معاشی آؤٹ لک کاازسر نو جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمار کا ازسرنوتعین کرناہوگا، مالیاتی نظم و ضبط اور خسارہ کنٹرول کرنے کے لیے اہداف کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا، پاکستان کو ڈالرکے ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ ایسٹر پیریز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ساتویں اورآٹھویں جائزے کے لیے مختلف اہداف کو مکمل کرنا ہے، توانائی کی اصلاحات پر ساتویں اورآٹھویں جائزکے تحت طے شدہ اہداف پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔ نمائندہ آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ پاکستان سے بات چیت مزید جاری رکھنا چاہتے ہیں، سیلاب متاثرین کی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ضروریات کا احساس ہے، پاکستان سے سیلاب متاثرین کے ریلیف کے لیے پالیسیزپر بات چیت ہوئی ہے، پاکستان کو اندرونی اوربیرونی ادائیگیوں کے لیے فنانسنگ کوملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔