مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدرآباد: تیز رفتار ٹرالر نے 2بھائیوں کی جان لے لی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے باعث دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کیمطابق حیدرآباد کے علاقے تھانہ بھٹائی نگر کی حدود میں تیز رفتار ٹرالرموٹر سائیکل سوار2افراد پر چڑھ دوڑا،جس کی وجہ سے دونوں افراد موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حضوربخش اور سلمان مری بلوچ کے نام سے ہوئی ہے دونوں بھائی ہیں اورکوٹری کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔