مزید خبریں

Jamaat e islami

کراچی میں دودھ کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں ایک بار پھر دودھ کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔ کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز کے دبائو پر دودھ کی سرکاری قیمت پر نظر ثانی کے لیے مشاورتی اجلاس 16 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ 25 اکتوبر کو دودھ کی قیمت 170 روپے لیٹر مقرر کی گئی تاہم شہر بھر میں دودھ 180 روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں دودھ کی کھپت میں نمایاں کمی کے باوجود قیمت میں اضافہ بلاجواز ہے، انتظامیہ ڈیری مافیا کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔ادھر ڈیری فارمرز کا دعویٰ ہے کہ چارے کی شدید قلت کا سامنا ہے، خوراک اور ترسیل کی لاگت بڑھنے سے دودھ کی پیداواری لاگت 200 روپے سے تجاوز کر چکی ہے جس میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔ڈیری فارمز نے کہا کہ امپورٹ پر پابندیاں اور زرعی اجناس و چارے کی بے تحاشا ایکسپورٹ سے دودھ اور گوشت کی پیداواری لاگت مسلسل بڑھ رہی ہے۔