مزید خبریں

Jamaat e islami

معاشی ترقی کیلئے ای کامرس کو فروغ دینا ہوگا،نجم الدین قریشی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں ای کامرس بزنس کی ترقی کے حوالے سے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ان ایبلرز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ،جس پر دونوں ادا رے ای کامرس بزنس کو آگے بڑھانے میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے ، ایم او یو پر حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور ان ایبلرز کے سی ای او ثاقب اظہر نے دستخط کیے۔ ثاقب اظہر نے بتایا کہ ان ایبلرز حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو کورسز اور تربیت پر 10فیصد رعایت دے گا ، اس کے علا وہ حیدرآباد چیمبر اور ان ایبلرز کے اشتراک سے ای کامرس بزنس پر معلوماتی سیمینار کا انعقاد کریں گے ، ان ایبلرز طلبا کو دراز اور ایماز ون کی مارکیٹوں تک رسائی کی تربیت دے گا ، حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے بتایا کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں ای کامرس بزنس تیزی سے ترقی کر رہا ہے ، ملک کی معا شی ترقی میں نئی راہیں تلا ش کرنے کی ضرورت ہے ، حیدرآباد میں ای کامرس بزنس کو ترقی دینا چاہتے ہیں ، شعبہ آئی ٹی میں منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں ، حیدرآباد میں ای کامرس کے حوالے قابلیت موجود ہے ، نوجوانوں میں ای کامرس بزنس کا رجحان بڑھ رہا ہے ، حیدرآباد چیمبر نے نوجوانوں کی بہتر رہنمائی کے لیے ان ایبلرز سے معاہد ہ کیا اور ان ایبلرز نوجوانوں کو کمپیو ٹر اور موبائل ٹیکنا لوجی کے آلات کے استعمال اور طریقہ کار پر تربیت دے گا، اس موقع پر احسن ناغڑ بھی موجود تھے۔