مزید خبریں

Jamaat e islami

رانا ثنا کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی نیب انکوائری بند

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)منشیات مقدمے میں ریلیف کے بعد نیب لاہور نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف آمدن سے زائداثاثوںکی انکوائری بند کر دی، ڈی جی نیب لاہور نے حتمی منظوری کے لیے فائل چیئرمین نیب کو بھجوا دی۔ذرائع کے مطابق نیب نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی عدالت عظمیٰ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رانا ثنا اللہ کے خلاف نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد بھی انکوائری جاری نہیں رہ سکتی جبکہ لاہور ہائیکورٹ بھی رانا ثنا اللہ کی ضمانت کنفرم کر چکی ہے۔ذرائع نیب لاہور کے مطابق رانا ثنا اللہ کے خلاف 3 مختلف شکایات نیب کو موصول ہوئیں، 24 اپریل، 27 اپریل اور 16 اگست 2019 کو شکایات موصول ہوئیں، 3 دسمبر 2019 کو رانا ثنا اللہ کے خلاف شکایات کی تصدیق کاعمل مکمل ہوا۔ڈی جی
نیب لاہور نے رانا ثناء￿ اللہ کے خلاف انکوائری کی منظوری 20 دسمبر 2019 کو دی جبکہ رانا ثنااللہ کے گرفتاری کے وارنٹ 9 نومبر 2020 کو جاری کیے۔