مزید خبریں

Jamaat e islami

نیب افسر کے بیان پر بزدار نے درخواست ضمانت واپس لے لی

لاہور( آن لائن ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ نیب کو عثمان بزدارکی گرفتاری مطلوب نہیں ہے، آج تک وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔تفتیشی افسر کے بیان پر احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ یہ نہ کیجیے گاکہ باہرنکلتے ہی گرفتارکرلیں، گرفتاری سے پہلے عثمان بزدار کو اطلاع دی جائے۔نیب کے تفتیشی افسر کے بیان پر سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔