مزید خبریں

Jamaat e islami

اردو ادب اور اسلامی تہذیب کا چولی دامن کا ساتھ ہے‘دردانہ صدیقی

کراچی(نمائندہ جسارت)اردو ادب اور اسلامی تہذیب کا چولی دامن کا ساتھ ہے، اردو ادب ہماری شاندار تہذیبی روایات کا امین ہے۔ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے کراچی میں منعقدہ کتاب میلہ کے آخری دن اصلاحی وادبی انجمن حریم ادب کے اسٹال پر روزنامہ جسارت کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حریم ادب کی کاوشوں کے ذریعے صحت مند ادب معاشرے میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس اسٹال پر گہما گہمی سے واضح ہے کہ ان کی کوششیں رنگ لائیں گی ان شاء اللہ معاشرے کو جن روایات ،اقدار کی ضرورت ہے وہ ضرور پرورش پائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ قومی لیڈرشپ کو بھی اس طرح کے مقامات کا وزٹ کرنا چاہیے کہ اس وقت مجموعی ملکی قیادت کو ادب کی بہت ضرورت ہے۔بعد ازاں دردانہ صدیقی نے ینگ مسلم پبلیکشنز ( شعبہ اطفال ) ، جے آئی یوتھ اور دیگر اسٹالز کا بھی دورہ کیا اور کتب بینی کی فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ۔