مزید خبریں

Jamaat e islami

توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران خان ،اسد عمر اور فواد چودھری طلب

اسلام آباد ( آن لائن)توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم پر کوئی شک نہ کرے، ہمارا کسی سے کوئی عناد نہیں، ممبر پنجاب نے کہا کہ اسد عمر نے عدالت میں معافی مانگی تو یہاں کیوں نہیں آتے؟الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 3 جنوری تک ملتوی کر دی۔الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ عمران خان ابھی تک سفر کے قابل نہیں ہوئے، ممبر بلوچستان نے کہا کہ عمران خان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ کہاں ہے؟ وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی پیش کر دیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی اپیل پر تحریری فیصلہ نہیں آیا، مناسب ہوگا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے دیا جائے۔