مزید خبریں

Jamaat e islami

وزیر اعظم کی سکھر آمد ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے استقبال کیا

سکھر(نمائندہ جسارت)وزیر اعظم شہباز شریف سکھر حیدر آباد،ایم 6 موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے سکھر پہنچے ،سکھر پہنچنے پر سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم اور وفد کا استقبال کیا،بعد ازیں وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے 3 کھرب 7 ارب روپے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی اور شرکت کے بعد حیدرآباد کیلییروانہ ہو گئے ۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حیدرآباد ، سکھر ایم 6موٹر وے منصوبے کو ساڑھے تین سال سے التواء میں رکھا گیا، اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنا تاریخی اہمیت کا حامل ہے، سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے پر دونوں طرف سے کام ہوگا،منصوبے پر کام کرنے کے لیے 25 ہزار نوکریاں مقامی لوگوں کو ملنی چاہییں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر حیدرآباد موٹر وے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کے بعد سکھر، حیدرآباد نیشنل ہائی وے کی بہت بْری صورتحال ہے، انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ اس کی بحالی کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں ، سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے کوئی امید نہیں تھی اس لیے مطالبہ بھی نہیں کیا، ہم اتحادی حکومت کا حصہ ہیں اسی لیے وزرا سے ہی بات کریں گے ۔