مزید خبریں

Jamaat e islami

اسلام آباد ہائی کورٹ :سلیمان شہباز کی 14روزہ حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے سلیمان شہباز کی درخواست پر سماعت کی، سلیمان شہباز اپنے وکیل امجد پرویز کے ساتھعدالت میں پیش ہوئے ،درخواست گزار نے کہا کہ 2018 میں بیرون ملک گیا اور 2020 میں مقدمہ بنایا گیا اور منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کا کوئی کال اپ نوٹس نہیں ملا، عدالت نے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی غیرحاضری میں کی حفاظتی ضمانت منظورکی جائے تاکہ لاہورکی متعلقہ عدالت میں پیش ہوسکوں ،دورانِ سماعت چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کس عدالت میں پیش ہونا ہے؟ اس پر امجد پرویز نے بتایا کہ اسپیشل جج سینٹرل لاہور کی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، عدالت نے سلیمان شہباز کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد وزیراعظم کے صاحبزادے کی 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور سلیمان شہباز کو 14 روز میں لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔