مزید خبریں

Jamaat e islami

نوازشریف وطن واپسی کی تاریخ کا فیصلہ خود کریں گے، شاہد خاقان

اسلام آباد ( آن لائن )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف وطن واپسی کی تاریخ کا فیصلہ خود کریں گے، ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار صرف عمران خان نہیں ہم سب ہیں ، مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کمزور ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، ہمیں معیشت سمیت بہت چیلنجزکا سامنا ہے، تکنیکی طور پر پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہے، معاشی معاملات کو مینج کرنا پڑتا ہے جس کیلیے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار عمران خان یا کسی اور کو ٹھہرانا ٹھیک نہیں ہے۔ ملکی معیشت اگر کمزور ہے تو اس کے ذمہ دار سب ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کے معیار کے مطابق عمران خان نااہل ہیں، راناثنااللہ کے خلاف بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا۔