مزید خبریں

Jamaat e islami

اتحادی جماعتوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) حکومت کی 2 اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل اور جے یو آئی کے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وزراء نے کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وزراء نے ریکوڈک کے معاملے پر کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل اور جے یو آئی کے وزراء کابینہ اجلاس میں شریک ہوئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا، دونوں  ماعتوں کے وزراء احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بی این پی مینگل اور جے یو آئی نے معاہدے کو اٹھارھویں ترمیم کے خلاف قرار د یا ہے، بائیکاٹ کرنے والے وزراء میں آغا حسن بلوچ، حاجی ہاشم اور مولانا عبدالواسع شامل ہیں۔