مزید خبریں

Jamaat e islami

کابینہ نے وزیراعلی پنجاب کیلیے کرائے پر جہاز لینے کی منظوری دیدی

لاہور (آن لائن) محکمہ قانون کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد کابینہ نے وزیراعلی پنجاب کیلییکرائے پر جہاز لینے کی منظوری دیدی۔ محکمہ قانون نے وزیراعلی کیلیے طیارے کی خریداری میں تاخیر کے باعث وقتی طور پر کرائے پر جہاز لینے کے اجازت دیدی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ خزانہ نے کرائے پر جہاز لینے کی سمری پر اعتراض عائد کیا تھا۔ پنجاب کابینہ نے محکمہ خزانہ کے اعتراض کو دور کرتے ہوئے کرائے پر جہاز لینے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہی کسی کمپنی سے جہاز کرائے پر لینے کیلیے جلد کوٹیشنز طلب کی جائیں گی جس کے بعد مناسب کرایہ لینے والی کمپنی سے طیارے لے لیا جائے گا۔