مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدرآباد: سیکڑوں وارداتوں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مبینہ پولیس مقابلوں میں ڈاکوہلاک ،ایک کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیا ،ملزمان کے ساتھی فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جی او آر پولیس کا کینٹ قبرستان ہل ٹاپ چاڑی کے قریب اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ پیش آیاجس کے نتیجے میںایک ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار جبکہ ملزم کا ساتھی موٹر سائیکل سمیت فرارہوگیا، گرفتارزخمی ملزم کی شناخت دانش رند کے نام سے ہوئی ،ملزم کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب پھلیلی پولیس کا ریلوے دکہ کے قریب کار سوار مشکوک ملزمان کی گرفتاری کے دوران مقابلہ پیش آیا دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ذاکر حسین ڈھرکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے ،زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ملزم ہلاک ہوگیا ،ملزم کے متعلق معلومات اور کرمنل ریکارڈ حاصل کیا گیا جس سے انکشاف ہوا کہ ہلاک ملزم سندھ پولیس کو 200 سے زائد کار چھیننے ، چوری اور 25 سے زائد مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا ۔