مزید خبریں

Jamaat e islami

ریکوڈک معاہدے پر تحفظات:اختر مینگل نے اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی حکومت کے اہم اتحادی اختر مینگل نے کل 15دسمبر کو پارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا جس میں حکومت سے علیحدگی پر مشاورت کی جائے گی ۔پارٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ریکوڈک معاہدے سے متعلق غیر ملکی سرمایہ کاری و تحفظ سے متعلق ایک بل لایا گیا تھا جس پر وفاقی حکومت کے اہم اتحادی سردار اختر مینگل اس قانون سازی کی حمایت سے انکا ر کر دیا تھا جبکہ انہوں نے اس بل سے متعلق وفاقی حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ بھی کیاتھا تاہم حکومت نے اختر مینگل کے تحفظات پر تا حال کوئی تو جہ نہیں دی ، حکومت کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ ملنے پر انہوں نے کل 15دسمبر بروزجمعرات کو پارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وفاقی حکومت سے علیحدگی پر پارٹی رہنمائوں سے مشاورت ہو گی ۔