مزید خبریں

Jamaat e islami

سکھر،خورشید شاہ کو ایک ماہ کیلیے بیرون ملک جانے کی اجازت

سکھر(آن لائن)سکھرکی نیب عدالت نے وفاقی وزیر خورشید شاہ کو ایک ماہ کیلییعلاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، بیرون ملک جانے سے قبل دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کی نیب عدالت میں وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ ،ان کے صاحبزادوں ، دو بیگمات ،داماد سابق صوبائی وزیر سید اویس شاہ سمیت 18 ملزمان کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے بنانے کے الزام میں دائر نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر وفاقی وزیر خورشید شاہ ،ایم پی اے اویس شاہ و دیگر پیش ہوئے۔ سماعت کے موقع پر عدالت کی جانب سے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جس کے بعد خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار نے عدالت سے استدعا کی وفاقی وزیرکو علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جائے اور انکا نام ای سی ایل سے نکالا جائے عدالت نے ان کی استدعا منظورکرلی اور مندرجہ بالا حکم جاری کیا۔