مزید خبریں

Jamaat e islami

پر امن اور خوشحال افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے، بلاول

=اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور اسلامو فوبیا آج کے دور میں بڑے مسائل ہیں، بے نظیر مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں اور خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا بے نظیرکا وژن تھا، پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان قریبی تعلقات ہیں،تمام ممالک سے باہمی احترام کا تعلق ہے ، خطے کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہوا ہے، افغان مسائل ک حل کرنے کے لیے اقوام عالم کو کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیر خارجہ بلاول زرداری نے انڈونیشین میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان جمہوریت کے فروغ پر یقین رکھتا ہے اور پاکستان علاقائی امن و استحکام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی اور اسلامو فوبیا ا آج کے دور میں بڑے مسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے کا امن افغانستان کے امن سے جڑا ہوا ہے اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے چند روز قبل افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ افغان مسائل کو حل کرنے کے لیے اقوام عالم کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول زرداری امریکا پہنچ گئے ہیں،وہ 15 اور 16 دسمبر کو نیویارک میں جی 77 اور چین کے خصوصی وزارتی اجلاس کی میزبانی کریں گے، جی 77 اور چین کا وزارتی اجلاس اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہو گا، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے وزیر خارجہ کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا، امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان بھی دیگر حکام کے ساتھ ہوائی اڈے پر موجود تھے۔وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کریں گے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق وزیر خارجہ عالمی امن و سلامتی کے موضوع پر اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل مباحثے میں شرکت کریں گے، اس کے بعد بلاول 19 دسمبر کو واشنگٹن جائیں گے، وزیر خارجہ امریکی کانگریسی رہنمائوں سے اہم ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول زرداری کے دورہ امریکا میں حکومتی عہدیداروں اور پاکستانی امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔