مزید خبریں

Jamaat e islami

شعیب ملک کے ٹی20 میں 12 ہزار رنزمکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی20 فارمیٹ میں 12 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے لنکن پریمئیر لیگ میں جافنا کنگز کے لیے کھیلتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا، وہ ایسا کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے ٹی20 فارمیٹ میں 12 ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں، شعیب ملک نے یہ سنگ میل اپنے 485 ویں ٹی20 میچ میں حاصل کیا۔شعیب ملک 2005 سے ٹی20 کرکٹ کھیل رہے ہیں، انہوں نیشنل ٹی20 کپ میں سیالکوٹ اسٹالینز کی قیادت کے فرائض نبھائے جبکہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)، بگ بیش لیگ (بی بی ایل)، بنگلا دیش پریمیئر لیگ، انگلینڈ کی ٹی20 بلاسٹ اور گلوبل ٹی20 لیگ بھی کھیل چکے ہیں۔سابق کپتان نے سال 2007 کے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی قیادت کی اور 2009 میں فاتح ٹیم کا حصہ رہے، انہوں نے 124 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2 ہزار 435 رنز بنائے اور 28 وکٹیں حاصل کیں۔دوسری جانب ملک کا مختصر ترین فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ اب بھی پاکستان کے لیے کھیلنے کی امید رکھتے ہیں۔