مزید خبریں

Jamaat e islami

قومی آرچری چمپئن شپ کاآغاز کل سے ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نویں نیشنل آرچری چمپئن شپ آج سے کے ایم سی اسپورٹس کپلیکس کے سبزہ زار پر شروع ہو گی جس میں پاکستان کی محکمہ جاتی ٹیموں کے علاوہ صوبوں کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔یہ بات سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری سید اعجاز علی نے کراچی پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس میں بتائی،اس موقع پر سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے چیئر مین امتیاز شیخ اور پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکریٹری ذوالفقار بٹ بھی موجود تھے۔سید اعجاز علی نے بتایا کہ سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور زیر انتظام نویں نیشنل آرچری چمپئن شپ15سے 18دسمبر تک کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کے سبزہ زار پر کھیلی جائے گی۔افتتاحی تقریب آج سہہ پہر تین بجے منعقد کی جائے گی جبکہ اختتامی تقریب کا انعقاد18دسمبر بروز اتوار کو تین بجے سہ پہر کیا جائے گا۔ سندھ آرچری ایسوسی ایشن کی جانب سے اس ایونٹ کے لئے بھر پور تیاری کی گئی ہے۔ اس چمپئن شپ کے انعقاد کے لئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر جنرل (ر) عارف حسن کی بھی مکمل سرپرستی حاصل ہے جبکہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کا بھی بھر پور تعاون ہمیں میسر ہے۔پاکستان آرچری فیڈریشن نے یہ ایونٹ سندھ آرچری ایسوسی ایشن کو دیا تھا جسے سندھ آرچری ایسوسی ایشن نے ایک چیلنج کے طور پر لیا ہے۔