مزید خبریں

Jamaat e islami

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈائریکٹر آف کرکٹ کی تعیناتی کا فیصلہ

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ایک اور اہم عہدہ متعارف کر ادیا، ڈائریکٹر آف کرکٹ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈائریکٹر آف کرکٹ کا عہدہ لانے کا فیصلہ بورڈ کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے ہو نے والے اجلاس میں کیا گیا،ڈائریکٹر آف کرکٹ کی ذمہ داری میں تمام کرکٹ ڈپارٹمنٹس ہوں گے، ڈائریکٹر آف کرکٹ بورڈ کے تمام کرکٹ ڈپارٹمنٹس کو دیکھے گا اور چیف ایگزیکٹو کو رپورٹ کرے گا،ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک اور ویمن کرکٹ کی چیئرپرسن ڈائریکٹر آف کرکٹ کو رپورٹ کریں گے۔